(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے مزید اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات میں ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے عثمان بزادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے جن اراکین نے ملاقات کی ہے ان میں نعمان لنگڑیال، خواجہ داؤد سلمانی اور عبد الحئی دستی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ترین گروپ کے مزید اراکین وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان پہلے ہی ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کر چکے جبکہ سردار خرم لغاری نے بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔