ٹائیگر شروف کی باسکٹ بال کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،مداح دنگ

24 Sep, 2021 | 07:43 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ٹائیگر شروف کا نام بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے بہت سی کامیاب فلمیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ٹائیگر شروف  نامور اداکار جیکی شروف کے بیٹے ہیں۔ جنہوں نے ساجد نڈیاڈ والا کی فلم ہیروپنتی (2014) سے بالی وڈ میں کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد ان کی بہت سی فلموں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ 

https://www.instagram.com/p/CTrCey0MJhH/

ٹائیگر شروف فلموں میں بطور ایکشن ہیرو  کام کرتے ہیں اور فلموں میں ان کے سٹنٹس  بہت مشہور ہیں، وہ باسکٹ بال کے بھی بہترین کھلاڑی ہیں۔  ان سے متعلق یہ نیا انکشاف  ان کی رواں ماہ ہی  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے ہوا  جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار بڑی ہی مہارت کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں کو ڈوج دیتے ہوئے بال کو باسکٹ  کی طرف لے جا کر  باسکٹ میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں