حریم شاہ کی شوہر کیساتھ سموکنگ کرتے نئی ویڈیو منظر عام پر

24 Sep, 2021 | 06:11 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور  مداحوں کے لئے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ دیگر لڑکوں کی موجودگی میں شیشہ پی رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ مل کر شیشہ پی رہی ہیں جبکہ کمرے میں کچھ اور لڑکے بھی موجود ہیں جو کہ موسیقی کررہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے بلال شاہ کش لگاتے ہیں اور پھر حریم شاہ، دو کش لگانے کے بعد وہ اپنے شوہر کی طرف شیشے کا پائپ اپنے شوہر کی طرف کرتی ہیں اورمزید کش لگانے سے انکار،اس کے بعد بلال شاہ مسکراتے مزید کش لگاتے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CUBRZNqjK40/

واضح رہے کہ حریم شاہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے، جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ کراچی میں رہتے ہیں، وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں، حریم شاہ نے مزید کہا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بے حد قریب ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دیا تھا،حریم شاہ کی اس پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے  تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

مزیدخبریں