شہری کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور گالم گلوچ، ویڈیو وائرل

24 Sep, 2021 | 04:05 PM

Malik Sultan Awan

عرفان ملک: مجھے کیوں روکا ؟  شہری کی ٹریفک وارڈنز کے ساتھ شدید بدتمیزی، ٹریفک وارڈن کی مکمل خاموشی کے باوجود شہری غصے میں گالم گلوچ کرتا رہا ۔ شہری نے ٹریفک وارڈن کے ساتھ ساتھ ویڈیو بنانے والوں سے بھی بد تمیزی کی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق چوہان چوک ڈیفنس میں دولت کے نشے میں دھت نوجوان نے وارڈنز سے بدتمیزی کی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے پر رافع عابد نامی نوجوان آپے سے باہر ہو گیا۔ موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے ٹریفک وارڈنز کو غلیظ گالیاں دیں اور ہاتھا پائی پر اتر آیا۔

دوسری جانب ٹریفک وارڈنز نے نوجوان کی بدتمیزی پر صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا، وارڈنز سے شدید بدتمیزی پر پاس موجود شہریوں کی نوجوان کے ہتک آمیز رویہ کی مذمت بھی کی اور اسے اس اقدام سے روکتے بھی دکھائی دیئے۔ ٹریفک وارڈنز نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

ڈیفینس پولیس نے رافع عابد ملزم کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا، ڈی آئی جی اپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔

مزیدخبریں