زاہد چوہدری: لاہور شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں نے وارڈ اٹینڈنٹ، چوکیدار اور نائب قاصد ویکسین انٹری پر مامور کر دیئے.
ناتجربہ کار عملے کی غیر ذمہ داری سے کورونا ویکسین کے غلط اندراج کی شکایات موصول ہونے لگیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویکسینیشن کا اندراج بھی چوکیدار نے کیا
ذرائع کے مطابق عملے کی کمی کے باعث کمپیوٹر چلانے کی اہلیت کے حامل ملازمین ویکسین انٹری پر مامور کئے گئے.
ادھر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے ویکسین سنٹرز پر انٹری کا کام ہی پرائیویٹ کمپنی کو سونپ رکھا ہے. پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے کورونا ویکسین انٹری پر مامور عملے کی اہلیت بھی مشکوک ہے۔ ناتجربہ کاری سے کورونا ویکسین کا غلط اور بوگس اندراج کیا جا رہا ہے۔
کورونا ویکسی نیشن کی انٹری چوکیداروں کے سپرد
24 Sep, 2021 | 03:41 PM