والٹ ڈزنی کے خلاف بھارت میں زی اور سونی کا انضمام

24 Sep, 2021 | 03:38 PM

 ویب ڈیسک : بھارت کے دو بڑی انفوٹینمنٹ کمپنیوں زی اور سونی گروپ نے حریف کمپنی والٹ ڈزنی کو نیچا دکھانے کے لئے ہاتھ ملا لئے۔

زی اور سونی الائنس کے پاس اب ملا کر دس زبانوں میں کل 75 ٹی وی چینل  ہوں گے جن میں نیوز،  انٹر ٹینمنٹ ، اسپورٹس اور مووی چینلز شامل ہیں۔ زی سونی الائنس اب ایک ارب افراد کی  اشتہاری مارکیٹ کا 27 فیصد حصے پر قبضہ کرلے گا جبکہ ڈزنی اسٹار انڈیا 24 فیصد اشتہارات پر پہلے ہی قابض ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی ڈیل کے لئے تین ماہ تک خفیہ مذاکرات کے کئی دور ہوئے ۔ سونی اب اپنے چینلز کو مضبوط کرنے کے لئے 1.6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یادرہے 2020 میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بھارت میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری 10.5 ارب ڈالر کا حجم رکھتی ہے۔ 900 ملین ٹی وی ناظرین میں سے اکثریت کرکٹ کے شوقین ہیں اور آئی پی ایل دکھانے کے حقوق فی الحال ڈزنی اسٹار انڈیا کے پاس ہیں جو اس نے 2018 میں پانچ سال کے لئے 946.75 ملین ڈالر کے عوض حاصل کئے تھے۔

مزیدخبریں