نسوار کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بری خبر

24 Sep, 2021 | 03:00 PM

 ویب ڈیسک : صوبہ خیبر پختونخوا میں تھوک اور خوردہ نسوار فروشوں نے نسوار کی قیمت میں دگنا  اضافہ کردیا۔ عوام نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

  رپورٹ کے مطابق لوئر دیر اور قریبی علاقوں  میں دکانداروں نے نسوار کی قیمت 20 روپے کرنے کے لیے متفقہ طور پر اسٹام پیپر پر دستخط کئے ہیں۔ موجودہ حکومت میں روزمرہ کے استعمال کے اشیاء کے ساتھ نسوار کے ایک پیکٹ میں 10روپے اصافہ مہنگائی کے منہ بولتا ثبوت ہے۔ یادرہے اس سے قبل نسوار کا 60 تا 70 گرام وزنی ایک پیکٹ جو ایک دن چلتا تھا دس روپے کا تھا جس کی قیمت اب 20 روپے کردی گئی ہے۔ تھوک اور خوردہ فروشوں نے اعلان کیا ہے جو اس سے کم قمیت پر نسوار فروخت کرے گا اس کو 50 ہزار جرمانہ اور ایک ماہ کیلئے دکان بند کرنے کی سزا دی جائے گی ۔

دوسری طرف محنت کش طبقے نے نسوار کی قیمت میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھانا کھائے بغیر بھوکے رہ کر تو محنت مزدوری  کرسکتے ہیں نسوار کے بغیر کیسے کام کریں گے ۔ حکومت نوٹس لے کر پرانی قیمت بحال کرے۔ یادرہے بلوچستان اور خیبر پختونخوااور پنجاب میں نسوار پسند کرنیوالوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ نسوار تمباکو کے سبز پتوں کو نہایت باریک پیس کر اور حسب منشا چونا ملا کر تیار کرجاتی ہے۔

مزیدخبریں