ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رومی کے کلام سے متاثرہ کیتھولک پوپ نے اسلام قبول کرلیا

dr.craig/ismail fentir
کیپشن: ismail fentir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : کیتھولک پوپ اور امریکی شہری  پروفیسر ڈاکٹر کریگ وِکٹر فینٹر نے مولانا جلال الدین رومیؒ کے کلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ڈاکٹر فینٹر1955 میں امریکی شمالی ریاست کیرولینا میں پیدا ہوئے اور لاس اینجلس میں پرورش پائی ۔ کیتھولک کلیسا سے تعلیم حاصل کر کے پوپ بن گئے۔ 10 سال تک پوپ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے اور اس دوران اکیڈمک تعلیم مکمل کر کے پروفیسر کی حیثیت سے یونیورسٹیوں میں دینی تعلیم دیتے رہے۔

لیکن اس سب کے باوجود سچ کی تلاش و تحقیق میں لگے رہے۔ 2004 میں انہوں نے پروگرام کے لئے امریکا میں موجود مولانا جلال الدین رومیؒ کے 22 ویں نسل سے پوتے ایرسین چیلیبی بائے رو کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات ان کےلئے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا سبب بنی۔2005 میں فینٹر، بائےرو کی دعوت پر قونیہ آئے اور شب عروس کی تقریبات میں شرکت کی۔ فینٹر سماع کی تقریب کے معنوی اثرات سے اتنے متاثر ہوئے کہ 2006ء میں انہوں نے دین اسلام کو اپنے لیے منتخب کر لیا اور 2 ماہ قبل وہ مستقل طور پر ترکی کے شہر قونیہ منتقل ہو گئے ۔ان کا اسلامی نام اسماعیل فینٹر رکھا گیا ہے۔