محکمہ ایجوکیشن کی انوکھی جعلسازی

24 Sep, 2021 | 03:10 PM

Sughra Afzal

(شہباز علی) محکمہ ایجوکیشن کی پھرتیاں، کالجز میں طالبعلم نہ ہونے کے باوجود کالجز کو اپنی کرکٹ ٹیمز بنانے کے لئے خط لکھ دیا, میٹرک کا رزلٹ نہیں آیا، انٹرمیڈیٹ کے داخلے شروع نہیں ہوئے، سیکنڈ ایئر کے طالبعلم امتحان دیکرگھر جاچکے, کھلاڑیوں کا انتخاب کہاں سے اور کیسے کریں؟ کالجز انتظامیہ حیران، سکواڈ بھجوانے کے لیے محض ایک روز کا وقت دیا گیا۔

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک کا رزلٹ آنے سے قبل ہی کالجز کواپنی کرکٹ ٹیمز بنانے کے لئے لیٹر لکھے گئے ہیں, اس وقت عملاً کالجز میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز نہیں ہورہی ہیں، میٹرک کا رزلٹ نہ آنے کی وجہ سے ابھی فرسٹ ایئر کے داخلے نہیں ہوئے, جبکہ سیکنڈ ایئر کے طالبعلم امتحانات دے کر کالجز سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں، ایسی صورت حال میں کالجز کو ٹیمیں تشکیل دینے کے لیے لیٹر لکھنا حیران کن ہے۔

محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے کالجز کو سکواڈ بھجوانے کے لیے محض ایک روز کا وقت دیا گیا ہےاور سب سے بڑھ کر حیران کن طور پر کالجز کو صرف 12 رکنی سکواڈ بھجوانے کے لیے کہا گیا ہے۔ کرکٹ میں عام طور پر کم ازکم 14 یا 15 رکنی سکواڈ ہوتا ہے, محکمہ ایجوکیشن کے لیٹر کے بعد کالجز کی انتظامیہ حیران ہے کہ کھلاڑیوں کا انتخاب کہاں سے اور کیسے کریں.

مزیدخبریں