ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹویٹ

 شہبازشریف کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹویٹ شہبازشریف نے کہا ہے کہ  ادویات کی قیمتوں میں مزید دوسو باسٹھ فیصد تک اضافہ یقیناً نالائقی بدنیتی اور بدعنوانی کی ایک بڑی بھاری قیمت ہے جو بدقسمتی سے عوام روزانہ کی بنیاد پر چکا رہے ہیں۔


  مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید دوسو باسٹھ فیصد تک اضافہ یقیناً نالائقی، بدنیتی اور بدعنوانی کی ایک بڑی بھاری قیمت ہے جو بدقسمتی سے عوام روزانہ کی بنیاد پر چکا رہے ہیں۔

 دوسری جانب  پیپلز پارٹی  نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے مسترد کرتے ہیں ،  نااہل اور نالائق حکومت نے عوام سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے ،  عمران خان اپنے مالی سہولتکاروں کی جیبیں بھرنے اور عوام کو لوٹنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو   کا کہنا تھا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو آئے روز اٹے، چینی ، گھی، دالیں یہاں تک کہ زندگی بچانے والی ادویات مہنگی کر رہی ہے،  ثابت ہو گیا کہ یہ مافیاز کی حکومت ہے، مافیاز سے اور مافیاز کیلئے حکومت ہے، کورونا اور سیلاب کی آفات سے متاثر لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے جا رہے ہیں، عوام کی قوت خرید جواب دے گئی اب لوگوں کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے ۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ  قوم پی ڈی ایم کی قیادت کی کال کی منتظر ہے، جس دن قیادت نے نالائق حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہر بندہ تحریک کا حصہ ہوگا، نڈیو عوام دشمن حکمرانون کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer