ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ، ماہرین نے خبر دار کردیا

24 Sep, 2020 | 05:25 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) بیشتر ادویات بےاثر ہونے سے علاج میں مشکلات کا سامنا، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غیرمعیاری خوراک اور آلودہ پانی پینے سے ٹائیفائیڈ بڑھ رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں ملٹی ڈرگ رزسٹنٹ کیسزکی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بیشتر ادویات ٹائیفائیڈ کے علاج میں غیر موثر ہونے سے ٹریٹمنٹ ایک چیلنج بنتا جارہا ہے، صرف میرونم اور ازتھرومائسین دوا ٹائیفائیڈ  کے علاج میں موثر ہے۔

سروسز ہسپتال شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران کہتے ہیں کہ غیر معیاری خوراک اور آلودہ پانی سے ٹائیفائیڈ کی شرح بڑھ گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ ٹیفی ڈاٹ اور وڈال کی بجائے بلڈ کلچر تشخیص کیلئے درست ٹیسٹ ہے۔

شہری بخار ہونے کی صورت میں مستند معالج سے رجوع کریں ورنہ ٹائیفائیڈ بگڑنے کی صورت میں مہلک ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچنے کیلئے معیاری خوراک کے ساتھ پانی کو ابال کر استعمال کیا جائے۔

مزیدخبریں