لاہور چیمبر الیکشن، تاجروں کا جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

24 Sep, 2020 | 10:21 AM

Sughra Afzal

چائنہ چوک (شہزاد خان) لاہور چیمبر انتخابات کے سلسلے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس اور لاہور بزنسمین فرنٹ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، لاہور بزنسمین فرنٹ نے چیمبر الیکشن کمیشن سہیل لاشاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

بزنسمین فرنٹ کے قائدین امجد چودھری، سردار عثمان غنی اور صدر راجہ حسن اختر نے ممبران کے ہمراہ چیمبر الیکشن کمیشن سہیل لاشاری کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی امجد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سہیل لاشاری نے دانستہ انتخابی مہم کے اوقات کار میں الیکشن ایس اوپیز کے حوالے سے میٹنگ رکھی، میٹنگ کو رات کے اوقات میں رکھا جائے، بزنسمین فرنٹ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں برانڈرتھ روڈ مارکیٹ، موچی گیٹ کھلونا مارکیٹ  اورکئی  مارکیٹوں  کے دورے بھی کیے۔

برانڈرتھ روڈ اور موچی گیٹ کے تاجروں نے لاہور بزنسمین فرنٹ کے قائدین وامیدوران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔چیئرمین لاہور بزنسمین فرنٹ امجد چودھری نے کہا کہ لاہور بزنسمین فرنٹ الیکشن جیت کر تاجر برادری کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔

 لاہور بزنسمین فرنٹ کے قائدین نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ 26 ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن میں ایل بی ایف کے پورے پینل کو ووٹ دیا جائے۔پیاف فائونڈرز الائنس کے کارپوریٹ کلاس کے امیدو اروںکی شاہدرہ، بلال گنج مارکیٹ میں انتخابی مہم  کے سلسلے میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور تاجر برادری کو اپنے انتخابی منشور سے آگاہ کیا۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں میں شاہد نذیر، ناصر حمید خان، عمران کاشف بشیر، میاں مقبول صدیق، محمد علی افضل، سلیم اصغر بھٹی،نعیم حنیف شامل تھے، پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواروں کو پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے آفس میں معروف سیاسی وکاروباری شخصیت عزیز الرحمن چن،میاں جاوید علی نے ظہرانہ دیا۔ 

عزیز الرحمن چن نے کہا کہ 40 سال سے پیاف فائونڈر زکیساتھ کھڑے ہیں۔ رواں الیکشن میں بھی اسی الائنس کو ووٹ دیں گے۔ ظہرانے میں ملک ریاض، مردان زیدی، میاں طارق مصباح، ندیم قریشی،طاہر منظور چودھری، میاں مصباح الرحمن، میاں رزاق، حاجی آصف سحرسمیت دیگر بھی اس موقع موجود تھے۔

پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے وفد کو ووٹ وسپورٹ کی یقین دہانی اور کارپوریٹ کلاس کے امیدوروں کو ظہرانہ دیا، لاہور چیمبر میں کارپوریٹ کلاس کا الیکشن 25 اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابی معرکے کا میدان 26 ستمبر کو سجے گا

مزیدخبریں