ترقی کے منتظر ملازمین کی سُنی گئی

24 Sep, 2019 | 11:40 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) ترقی کے منتظر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ 11 سے 16 تک کے 49 ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تین سال سے ترقی کے منتظر 49 افسران کی ترقی کی منظوری کے بعد ملازمین نے ٹاؤن ہال میں ریلی نکالی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ 

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چار سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 16 سے گریڈ 17، 21 اسسٹنٹس اور سینئر کلرکس گریڈ 14 سے گریڈ 16،23 جونیئر کلرکس کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں ترقی دے دی گئی۔ گریڈ 16 کے سپرنٹنڈنٹ آفیسر چودھری شبیر گجر کو گریڈ 17 میں بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹرترقی ملی گئی۔

گریڈ 16 کے ہیڈ کلرکس عارف محمود علی خان، شہاب فرخ اور نیامت علی خان، محمد اسلم کو گریڈ 17 مل گیا۔ ایم سی ایل کیڈر کے گریڈ 11 کے ٹریسر راؤ ارشد علی کو گریڈ 13 میں ترقی دیکر ڈرافٹ مین کا کیڈر دے دیا گیا۔

مزیدخبریں