پاک سری لنکا سیریز کیلئے لوگوز کی رونمائی

24 Sep, 2019 | 07:12 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) پاک سری لنکا سیریز کے لیے لوگوز کی رونمائی کر دی گئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ پاکستان آنے پر سری لنکا کرکٹ کے شکر گزار ہیں۔

پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے الگ الگ لوگوز کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم میں کردی گئی، لوگو کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیئے کہ دس سال پہلے جس ٹیم پر حملہ ہوا وہ پاکستان آرہی ہے۔ پاکستان آکر کھیلنے کے لیے کسی کو پیسے نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انڈیا نے اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو آکر بات کرے، ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کرکٹ اور سیاست کو الگ رہنا چاہئیے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں شیڈول ہے۔

مزیدخبریں