( جنید ریاض ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کا ڈیٹا ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں قائم سی ای او آفس میں کام کرنے والے ملازمین کا فوری ڈیٹا فراہم کیا جائے۔ سکول ایجوکیشن نے ویب سائٹ کا پاس ورڈ سی ای او ایجوکیشن کو بھجوادیا ہے۔ 30 ستمبر تک ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر ہر صورت ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے۔
30 ستمبر کے بعد ویب سائٹ کو ڈیٹا اپ لوڈنگ کیلئے لاک کردیا جائے گا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن رانا عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہ روک لی جائے گی۔