ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات نظر انداز کرنے لگی

بیوروکریسی وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات نظر انداز کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب کی بیوروکریسی وزیر اعلیٰ کے احکامات نظر انداز کرنے لگی، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حلقےمیں ترقیاتی اسکیموں کےلیے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال اقدامات نہ ہوسکے۔

 تفصیلات کے مطابق اگر کسی بھی ضروری کام کے لیے ایوان وزیر اعلیٰ کی طرف ڈاریکٹو لکھا جائے تو اس کام کو متعلقہ حکام جلد ازجلد مکمل کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں، چار ماہ قبل فردوس عاشق اعوان کے حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کی فزیبلٹی کے لیے چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری سمیت محکمہ امور نوجوان کھیل و ثقافت کو مراسلہ لکھا گیا، لیکن ذرائع کے مطابق تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی فزیبلٹی سٹڈی مکمل نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کی جانب سے عملدرآمد نہ ہونے پر پھر سے یاددہانی ڈاریکٹو جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مشیر اطلاعات برائے وزیراعظم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے حلقہ این اے 72 میں ترقیاتی منصوبوں کی فیزبلٹی اسٹڈی بنا کر ارسال کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer