لاہور کی شاہراہوں کی سُنی گئی

24 Sep, 2019 | 01:51 PM

Sughra Afzal

(راؤ دلشاد حسین) سٹی 42 کی جانب سے شہر کی سڑکیں تاریک ہونے کی نشاہدہی پر حکام بالا نےبلآخر کان دھر ہی لیے، 20 کروڑ 85 لاکھ سے زائد کی لاگت سے شہر بھر  کے 2 لاکھ  61 ہزار 6 سو 58 اسٹریٹ لائٹس کے پوائنٹس کو روشن کیا جائے گا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کے 15 ہزار 23 پوائنٹس جبکہ یونین کونسلز کے 2 لاکھ 46 ہزار 6 سو 35 پوائنٹس کو روشن کرنے کا بالآخر فیصلہ کر ہی لیا، کمشنرو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت پر نو زونز نے اسٹریٹ لائٹس کی خریداری کا تخمینہ ہیڈ کوارٹر کو بجھوا دیا۔

 راوی زون کی مرکزی شاہراہوں اور یونین کونسلز میں ایک کروڑ 82 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا، شعبہ انفراسٹرکچر گلبرگ زون نے 3 کروڑ 70لاکھ 97 ہزار مانگ لیے، شعبہ انفراسٹرکچر نشتر زون نے ایک کروڑ 90 لاکھ 25 ہزار جبکہ شالامار زون نے 2 کروڑ 79 لاکھ 54 ہزار مانگ لیے۔

شعبہ انفراسٹرکچر سمن آباد زون نے 3 کروڑ 60 لاکھ 95 ہزار، واہگہ زون نے 70 لاکھ اورعزیز بھٹی زون نے ایک کروڑ کا تخمینہ لگایا، علامہ اقبال زون نے 3 کروڑ 10 لاکھ 75 ہزار اور داتا گنج بخش زون نے ایک کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار کے فنڈز مانگ لیے، اسٹریٹ لائٹس کی خریداری پنجاب حکومت کی پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ہوگی۔

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت تشکیل کردہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن کمیٹی ٹینڈرز کی اجازت دے گی، ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن کمیٹی کی تکنیکی منظوری کے بعد ایم سی ایل ٹینڈرز جاری کرسکے گی۔

مزیدخبریں