(ریحان گل) والدین کیلئے اہم خبر، حکومت نے جہیز ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس پر کام بھی شروع کردیا گیا۔
شادی کے بعد اختلافات کے باعث دونوں فریقین میں جہیز کی واپسی ایک اہم مسئلہ ہوتا ہے، جس کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے فیملی قوانین اور جہیز ایکٹ میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پنجاب حکومت کو دی جانے والی تجاویز کے مطابق نکاح نامے کے ساتھ تصدیق شدہ فارم بھی منسلک کرنے کا کہا گیا ہے، جس میں جہیز میں دی جانے والی اشیاء اور پیسوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، شادی کے بعد اگر دونوں خاندانوں میں کوئی لڑائی جھگڑا یا اختلاف ہوتا ہے تو لڑکی والے اس فارم میں درج تفصیلات کے تحت تمام اشیاء واپس لینے کے مجاز ہوں گے۔
پنجاب حکومت نےان تجاویز کی روشنی میں جہیز ایکٹ میں ترمیم کے لیے محکمہ قانون سے رائے طلب کر لی ہے۔