لاہور بزنس مین فرنٹ نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

24 Sep, 2019 | 12:22 PM

Sughra Afzal

 (شہزاد خان) لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میںلاہور بزنس مین فرنٹ نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا. بحث و  تکرار کے باعث ووٹوں کی گنتی کا عمل روک دیا گیا ہے۔ 

لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کا میدان سج گیا، 10 ہزار 471 ووٹرز کیلئے 10پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جس میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا، عرفان اقبال شیخ، عابد حمید خان، ناصر حمید خان اور سرفرازا حمد سمیت دیگرنے ووٹ کاسٹ کردیا، حاجی عثمان غنی، ملک امانت،مجاہد مقصود،عمران بشیر سمیت دیگر بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق نشستوں کیلئے پیاف فاؤنڈرالائنس اور لاہور بزنسمین فرنٹ کے 14 امیدوار مدمقابل ہیں، پیاف فاؤنڈر الائنس کی جانب سے یاسر خورشید، خادم حسین، حاجی آصف سحر، خالد گجر، ذیشان سہیل ملک، سجاد افضل، واصف یوسف شامل ہیں جبکہ لاہور بزنسمین فرنٹ کی جانب سے امجد چودھری، راجہ حسن اختر، نبیل طارق، حاجی اکرم، شیخ فضل الٰہی، میاں جاوید علی اور آصف صدیق شامل ہیں۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پیاف اتحاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ سالانہ انتخابات میں مسلسل 17 ویں مرتبہ کلین سویپ کرے گا۔

 مقامی تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فاؤنڈرز، پیاف اتحاد کی انتخابی مہم کے کنوینر افتخار علی ملک اورپیاف فاؤنڈرز الائنس قائدین میاں انجم نثار، میاں محمد اشرف، محمد علی میاں، شیخ محمد آصف،میاں نعمان کبیر نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے کارپوریٹ کلاس میں فاؤنڈرز پیاف اتحاد کے تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، امید ہے ایسوسی ایٹ نشستوں پر باقی انتخابات میں بھی ہمارے حریفوں کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں