(عثمان علیم) محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور سمیت صوبے بھر میں اوور چارجنگ روکنے کیلئے فیئر ایپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی کا کہنا ہے کہ شہر میں سی کیٹیگری کے بس اڈوں میں سہولیات کے فقدان کو پورا کر کے بی کیٹیگری میں شامل کیا جائیگا، ایپ پر شہریوں کو تمام شہروں اور کمپنیوں کے کرایہ نامہ آن لائن ملیں گے۔زائد کرایہ لینے والوں کے خلاف شکایات بھی ایپ کے ذریعے درج کروائی جا سکیں گی۔
انہوں نے کہاکہ بادامی باغ لاری اڈے سمیت دیگر بس اڈوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ اپنی نگرانی میں لے گا اور اکٹھا ہونے والا ریونیو بس اڈوں پر ہی لگایا جائے گا۔