(عمراسلم) الیکٹرانک میڈیا کو درپیش چیلنجز پر غور کے لئے نیوز چینلز کے ڈائریکٹر نیوز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیوز چینلز کے ڈائریکٹر نیوز اور ایڈیٹرز کی نمائندہ ایسوی ایشن کے قیام پر اتفاق کیا گیا، تنظیم نیوز چینلز کی گروتھ اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے کام کرے گی۔
اجلاس میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹر ز کے صدر عارف نظامی سیکرٹری جنرل عبد الجبار خٹک اخبارات کے ایڈیٹرز مجیب الرحمان شامی ظفر عباس، سہیل وڑائچ، سلیم بخاری، ایاز خان اور عامر غوری نے خصوصی شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں کور کمیٹی کا اعلان کیا گیا جو تمام نیوز چینلز کے ذمہ داروں سے رابطے کے ساتھ ساتھ ایسوی ایشن کے قیام کے لئے آئین کا ابتدائی مسودہ تیار کرے گی۔
اجلاس میں جیو نیوز سے اظہر عباس ایکسپریس نیوز کے فہد حسین جیو ٹی وی کے رانا جواد نیو ٹی وی کے محمد عثمان، چینل24 کے میاں طاہر، آپ نیوز کے عمران میر، انڈس نیوز کے سرمد سالک، سٹی 42 کے خرم کلیم، سماء کے فرحان ملک،92 نیوز کے فاروق مجید، چینل 24 کے انصار نقوی اور آج نیوز کے راشد محمود نے شرکت کی