حکومت کی اپنوں پرنوازشیں،صحت کاشعبہ ٹھیک کرنےکاٹاسک کس کو سونپا گیا؟

24 Sep, 2018 | 09:09 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرصحت کاشعبہ ٹھیک کرنے کاٹاسک عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیرواں برکی کو سونپ دیا گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس میں شامل ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی گئی ، ٹاسک فورس میں پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ، فارماسسٹس اور نرسز پر مشتمل ہے، وزیر اعظم کے کزن ڈاکٹر نوشیرواں برکی کو ٹاسک فورس کا سینئر رکن نامزد کر دیا گیا ہے،فورس میں شامل دیگر ارکان میں سی ای او شوکت خانم ڈاکٹر فیصل سلطان، انڈس ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری، چیف میڈیکل آفیسرشوکت خانم ڈاکٹر عاصم یو سف،امریکہ میں مقیم بائیومیڈیکل انجینئر پروفیسر حامد زمان ، آغا خان یونیورسٹی کے سابق ڈائرییکٹر فارمیسی لطیف شیخ  ، آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ ،شفا کالج آف نرسنگ کی ڈین پروفیسر رئیسہ گل،   نرسز ایسوسی ایشن کی صدر شاہین غنی ، صدر پاکستان نر سنگ کو نسلرفعت جان، ڈائریکٹر نرسنگ شوکت خانم ریحانہ الہٰی اور وفاقی سیکریٹری صحت ممبران شامل ہیں۔   

واضح رہے کہ ملک بھر کے کسی سرکاری میڈیکل کالج یا ہسپتال کا کوئی نمائندہ ٹاسک فورس میں شامل نہیں ہے۔    

مزیدخبریں