حکومت کاریڈیو عمارت کو لیز پردینےکافیصلہ، ملازمین کا بھر پوراحتجاج

24 Sep, 2018 | 07:14 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(فخرامام ) ریڈیو پاکستان لاہور کے ملازمین کی جانب سے پاکستان ریڈیو ہیڈ کوارٹر کی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے حوالے سے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی جانب سے پاکستان ریڈیو ہیڈ کوارٹر کی بلڈنگ کو لیز پر دینے، اسلام آباد ریڈیو ہیڈ کوارٹر کو پی بی اےکی چھوٹی بلڈنگ میں شفٹ کرنے اور ریڈیو پاکستان کی زمینوں کو بیچنے کے حکومتی فیصلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، اس حوالے سے پریزیڈنٹ سی بی اے یونین غلام رسول کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی فیصلے کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

ملازمین نے حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی ، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیاں ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حق میں نہیں ، ملازمین کا کہنا تھاکہ اگر حکومت نے اپنے فیصلوں کو واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں