(قذافی بٹ) بے گھر افراد کے لیے بڑی خوشخبری،پی ٹی آئی کی جانب سے بے گھر افراد کے لیے انصاف ہومز منصوبہ دو ماہ میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے بے گھر افراد کو اپنی چھت دینےکی پلالنگ مکمل کرلی، انصاف ہومز کے نام سے منصوبے کا افتتاح وزیراعظم کریں گے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں دو سے چارمرلے کے25 لاکھ گھر اور فلیٹس بنائےجائیں گےجس کے لیےسفارشات مکمل کرلی گئی ہیں، وزیراعظم نے دو ماہ کے اندر گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا ٹاسک دیاہے,بے گھروں کو گھر دینے کے لیے 3 کیٹگریز بنائی جائیں گی، پہلی کیٹگری میں انتہائی غریب اور مزدور پیشہ طبقے کو رکھا گیا ہے، دوسری کیٹگری لوئر مڈل کلاس اور تیسری کیٹگری مڈل کلاس فیملیز ہونگی،غریب مزدور پیشہ فیملیز کو فلیٹس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
تین سے چار مرلہ گھر لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس فیملیز کے لیے ہونگے، مرتب کی گئیں سفارشات میں تجویز کیا گیا ہے کہ بے گھروں کو 8 سے 12 لاکھ روپے میں فلیٹس دیے جائیں گے،10 سے 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر لی جائے گی، قسط حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھی جائے گی،فلیٹس بنانے کے لیے وحدت روڈ اور چوبرجی کواٹرز کی جگہ تجویز کی گئی ہے، وزیراعظم کو دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا کہ وحدت روڈ اور چوبرجی کواٹرز کے رہائشیوں کو متبادل جگہ دیکر یہاں ڈبل ٹرپل سٹوری فلیٹس بنائے جاسکتے ہیں، فلیٹس کی تعمیر کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور تھائی لینڈ ماڈلز مدنظر رکھے جائیں گے۔
وزارت بلدیات کا وفد ان ممالک کا دورہ کرکے بنائے گئے فلیٹس دیکھے گا، مرتب کی گئی سفارشات میں گھر بنانے کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کو بھی شامل کرنے کی تجویز کیا گیا ہے۔