(فخرامام) لاہور ہربنس پورہ موڑ پر نہر اور روڈ کو کراس کرنے کے لیے پل نہ ہونے کی وجہ سے گزرنے والوں بالخصوص سکول کے بچوں کو انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈ شہر لاہور کی انتہائی مصروف شاہراہوں میں سے ایک ہےمگر روڈ کو کراس کرنے کے لیے ہربنس پورہ موڑ اور فتح گڑھ سمیت دیگر مقامات پر کراسنگ برج نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے،سڑک کے دونوں اطراف گرلز اور بوائز سکول ہونے کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں بچوں کو نہر کے اوپر پائپوں پرسے گزرنا پڑتا ہے جبکہ کینال روڈ کی تیز ٹریفک کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے، جس پر بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔
اس مسئلہ پر بچوں کے ساتھ والدین بھی پل نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان دکھائی دیے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول بھیجتے وقت ذہنی پریشانی کا سامنا رہتا ہے,بچوں کے ساتھ والدین کی جانب سے بھی نئی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے فوری پل بنانے کا مطالبہ کیا گیا، تاکہ وہ بلا خوف اپنے بچوں کو سکول بھیج سکیں۔