ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت بچےکی جان لےگئی

چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت بچےکی جان لےگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افیفہ) چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق، خواتین سے ناروا سلوک کیا گیا، لواحقین نے ٹائر جلاکر فیروزپور روڈ بند کردیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں، ایمبولینسز بھی پھنس گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت سے بچہ جاں بحق ہو گیا، ڈاکٹرز مریض دیکھنے کی بجائے موبائلز پر مصروف رہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے جاں بحق ہو نے والے بچے کے والدین کو تشدد کا نشان بھی بنایا، جبکہ تشدد سے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم لوگ 1 بجے کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز کا انتظار کر تے رہے اس کے باوجود وہ نہیں آئے،ہمارے کہنے پر انہوں نے ہمیں مارااور کہا کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

موذی امراض میں مبتلا بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ آوٹ ڈور بھی بند کیا ہوا ہے،ہم دور دراز کے علاقوں سے آئے ہیں،مظاہرین کا مزید کہناتھا کہ ہمیں کوئی نہیں پوچھنے والا ہم جب کہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو چیک کر یں تو جواب ملتا ہے ڈاکٹر صاحب چھٹی  پر ہیں یا راؤنڈ پر گئے ہو ئے ہیں ہماری خواتین کو دھکے مار کر ہسپتال سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer