سیشن کورٹ کےاحاطہ میں فریقین گتم گتھا ہوگئے

24 Sep, 2018 | 02:32 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) سیشن کورٹ کااحاطہ میدان جنگ بن گیا، ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا کی عدالت کے باہربابربٹ قتل کے مدعی اورملزم ایک دوسرے الجھ پڑے، پولیس نے فریقین کوگھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن محمد عرفان بسرا کی عدالت میں بابربٹ قتل کیس میں ملوث ملزم عاطف جٹ کےکیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد فریقین کمرہ عدالت کےباہر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،فریقین ایک دوسرے کے خلاف گالم گلوچ بھی کرتےرہے,پولیس اور ایلیٹ فورس نے فریقین کو گھیرے میں لے لیا اورمعاملے کورفع دفع کرایا۔

مقدمہ کے مطابق ملزم عاطف جٹ پر بابر سہیل بٹ کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم کی ایف آئی آر تھانہ مناواں میں 2017 میں درج کی گئی تھی۔

مزیدخبریں