(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست کی سماعت،عدالت نے نواز شریف کو8 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی توشاہد خاقان عباسی عدالت پیش ہوئے ، ن لیگ کے وکیل نصیر بھٹہ نے کہا عباسی صاحب پیش ہو گئے ہیں،نواز شریف جلدہی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے،عدالت نے کہا کہ نواز شریف کو 8اکتوبرکو پیش ہونےکانوٹس جاری کردیاگیاہے، عدالت نے پیش نہ ہونے پر سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاجائے گا،شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت جب بھی طلب کرے گی پیش ہوں گے۔
شہری آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق کا کہناتھا کہ نواز شریف نےسرل المیڈا کو متنازعہ انٹرویو دیکر ملک و قوم سے غداری کی،جبکہ بطور وزیر اعظم اہم اجلاس کی معلومات فراہم کرنا شاہد خاقان عباسی کا غیر ذمے دارانہ فعل ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ دونوں سابق وزرا اعظم کیخلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔
عدالت نےدلائل سننے کے بعد نواز شریف کی طلبی اور صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہو ئے آئندہ سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی۔