محکمہ سپیشل ایجوکیشن کےافسران ہوشیار، فیس بک احتیاط سےاستعمال کریں

24 Sep, 2018 | 01:20 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں تبدیلی آگئی، افسران کوفیس بک پرخواتین کیساتھ تصویریں اپ لوڈکرنے سے منع کردیاگیا، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق فیس بک کے دلدادہ افسران کے لیے ٹینشن بن گئی، محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے فیس بک پر خواتین کیساتھ تصویریں لگانے سے منع کردیا، نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ افسران سوشل میڈیاپرخواتین اورتقریبات کی تصویریں نہیں لگائیں گے، جو ایساکرے گااسے کارروائی کاسامناکرناپڑے گا۔ حکام کے مطابق انہیں شکایات آرہی تھیں کہ کچھ افسرمختلف تقریبات میں لی گئی خواتین کیساتھ تصویروں کوفیس بک پرلگاتے تھے۔

حکام نے معاملے کی انکوائری اورافسران پرنظررکھنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے تاکہ آئندہ ایسی شکایات پیدانہ ہوسکیں۔

مزیدخبریں