عمران خان کی لاہور آمد پر سڑکیں بند، عوام غصےسےآگ بگولا

24 Sep, 2018 | 12:46 PM

M .SAJID .KHAN

(ناصر علی) تبدیلی کے نعرے ہوا ہو گئے، نئےپاکستان میں بھی وزیر اعظم کی آمد سے قبل سڑکیں بند کر دیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان لاہور کیا آئے کینال روڈ پر پرندوں کو بھی پر مارنے کی اجازت نہ دی گئی،عمران خان کی زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ متوقع آمد سے قبل ہی سڑکوں کو بند کرنا شروع کر دیا گیا، ان کے انتظار میں کھڑے ٹریفک حکام نے وقفے وقفے سے کینال روڈ کو کئی دفعہ بند کیا، مال روڈ سے مغلپورہ تک کینال روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیااور ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

 ٹریفک کھلنے پر شہری پی ٹی آئی حکومت کو کوستے رہے،عمران خان کے زمان پارک پہنچتی ہی ٹریفک کو کھو ل دیااور گھنٹوں سے ٹریفک میں پھنسے شہری اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔

مزیدخبریں