ڈاکو پیزے کے شوقین نکلے ، اسلحے کے زور پر پیزا ڈیلیوری بوائے سے 2 پیزے چھین لیے

24 Oct, 2024 | 11:58 PM

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو لوٹ لیا، اسلحے کے زور پر 2 پیزے چھین لیے
موٹرسائیکل سوار  ڈاکو  اسلحے کے زور پر دو پیزے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے پیزے چھیننے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق دانیال گارڈن میں رات ایک بجے پیزا ڈیلیوری کا بذریعہ فون آرڈر موصول ہوا جس پر ڈیلیوری بوائے ماجد پیزا  دینے کے لیے  گلی نمبر 3 پہنچا تو موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر دونوں پیزے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے تھانہ صدر میں 1800 روپے مالیت کے دو پیزے چھیننے پر ڈکیتی کے الزام میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں