بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، بانی پی ٹی آئی سے متعلق بھی اہم گفتگو ہوئی

24 Oct, 2024 | 11:48 PM

سٹی 42:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور عمران خان سے متعلق گفتگو کی۔

 ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اؤل بشریٰ بی بی کی وزیراعلی ہاؤس پشاور آمد ہوئی، وزیراعلی ہاؤس میں علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے وقت کئی اراکین اسمبلی کو باہر جانے کا کہا گیا، ملاقات میں پارٹی کے بعض مرکزی رہنماء موجود تھے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی نے بشری بی بی کی خیریت دریافت کی، وزیراعلیٰ اور بشری بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران سے متعلق بھی بات چیت کی۔

مزیدخبریں