ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جنوبی لبنان میں اسرائیل کے پانچ فوجی مارے گئے

  جنوبی لبنان میں اسرائیل کے پانچ فوجی مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیل کے  چار ریزروسٹ فوجی مارے گئے۔ بعد میں بتایا گیا کہ مرنے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ مرنے والا پانچوں فوجی شدید زخمیوں میں شامل تھا جو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔


اسرائیل کی فوج نے آج  اعلان کیا کہ کل بدھ کی  سہ پہر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کارندوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران چار اسرائیلی ریزرو فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کا نام وارنٹ آفیسر  موردچائی ہیم اموئل، عمر 42 سال،تعلق  لود سے ہے۔ سارجنٹ میجر  شموئیل ہراری، عمر 35 سال، تعلق صفد سے؛ ماسٹر سارجنٹ شلومو ایویاد نعمان، عمر 31 سال،  تعلق مٹزپے یریہو سے ہے اور  سارجنٹ فرسٹ کلاس  شوائل بن نتن، عمر  22 سال، تعلق ریحلیم سے ہے۔ ان سب نے کارمیلی بریگیڈ کی 222ویں بٹالین کے ساتھ خدمات انجام دیں۔

آئی ڈی ایف کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حزب اللہ کے کئی کارکن ایک سرنگ سے نکلے اور ان  فوجیوں پر دستی بم پھینکے۔ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے میں زخمی ہونے والے چھ فوجیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

آج ہونے والی جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی زخمی

آج جنوبی لبنان میں الگ الگ واقعات میں، آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ 7ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 77ویں بٹالین کا ایک افسر ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل حملے میں شدید زخمی ہوا۔ 55 ویں پیرا ٹروپرز بریگیڈ کی 7155 ویں بٹالین کا ایک ریزروسٹ حزب اللہ کے کارندوں کے ساتھ لڑائی کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اور 226 چھاتہ بردار بریگیڈ کی 6226 ویں بٹالین کا ایک افسر چھرے سے شدید زخمی ہو گیا۔

تمام فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔