پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  

24 Oct, 2024 | 10:32 PM

 سٹی 42:ڈی چوک   احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماوں پر درج مقدمات میں سے ایک مقدمے پر اہم پیش رفت سامنے  آئی ہے ۔ سابق سینٹر و رہنما پی ٹی آئی اعظم  سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ۔

 انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف  ڈی چوک احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے کی، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے  30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی  تھی جس پر عدالت نے اعظم سواتی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  کرتے ہوئے اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

مزیدخبریں