الحمرا آرٹ سینٹر میں نوجوان گلوکار کا میوزیکل کنسرٹ

24 Oct, 2024 | 10:23 PM

 زین مدنی :الحمرا آرٹ سینٹر میں نوجوان گلوکار عبد الرحمان ساجد المعروف حاوی کے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیاگیا۔شائقین کی کثیر تعداد شریک ہوئی

الحمرا آرٹ سینٹر کے ہال ون میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں شائقین کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور بھرپور لطف اٹھایا ۔گلوکارحاوی نے اپنے میوزیکل بینڈ کے ہمراہ پرفارم کیا اپنے گائے ہوئے مقبول گیت سنائے۔حاوی نے دو گھنٹے تک پرفارمنس پیش کی اور حاضرین کی فرمائش پر بھی گانے سنائے
 

 الحمرا آرٹ سینٹر میں میوزک کنسرٹ، نوجوان گلوکاروں کی پرفارمنس

الحمرا آرٹ سینٹر میں ہفتہ وار لائیو میوزک سیشن کا انعقاد کیاگیا ۔ نوجوان گلوکاروں نے پرفارم کرکے خوب سماں باندھا ۔
الحمرا آرٹ سینٹر کے میلوڈی پوڈیم پر ہونے والے لائیو میوزک سیشن میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور الحمرا پرفارمنگ اینڈ آرٹس اکیڈمی کے طلباء کی گائیکی سن کر خوب لطف اندوز ہوئے ۔کسی گلوکار نے گیت گایا تو کسی نے غزلیں سنا کر داد سمیٹی ۔ہفتہ وار میوزک سیشن باقاعدگی سے جاری ہے اور الحمرا انتظامیہ کے مطابق یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا جس میں نوجوان گلوکاروں کو پرفارم کرایا جائے گا تاکہ ان کی فنی صلاحیتیں بڑھیں

مزیدخبریں