جرائم کی مسلسل کم ہوتی شرح پر لاہور پولیس داد کی مستحق ہے،چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس ڈائریکٹوریٹ

24 Oct, 2024 | 10:10 PM

 عرفان ملک :  چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئر (ر) بابر علاؤالدین  نے  آپریشنزونگ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ لاہور پولیس کی کارکردگی،جاری منصوبوں پر پیش رفت، مسائل اورمطلوب وسائل کا جائزہ لیا۔
بابر علاؤالدین ڈی آئی جی آپریشنز آفس پہنچے۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے آپریشنز ونگ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے ٹریفک معاملات اورایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویدنے انویسٹی گیشن ونگ پر بریفنگ دی۔چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس ڈائریکٹوریٹ بابر علاؤالدین نے کھلی کچہری کے دوران سائلین سے ملاقات بھی کی۔ درخواستوں کا ریکارڈ اور ان پر کارروائی کے عمل کامعائنہ کیا۔ چیئرمین سی ایم سرویلنس ڈائریکٹوریٹ نے آپریشن کنٹرول روم کا دورہ کیااور براہ راست مانیٹرنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

 بابر علاؤالدین نے کہا کہ جرائم کی مسلسل کم ہوتی شرح پر لاہور پولیس کی محنت اور پلاننگ داد کی مستحق ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پولیس کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے پرکام کر رہے ہیں۔

شرکاء نے چیف منسٹر گرین انیشیٹیو کے تحت پودا بھی لگایا۔ ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال اوردیگرافسران موجودتھے۔

مزیدخبریں