پاکستان کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی آ گئی

24 Oct, 2024 | 09:44 PM

Waseem Azmet

سٹی42:    پاکستان کے کچھ علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی آ گئی۔ اس بارش سے خشک موسم کا خاتمہ ہو جائے گا اور بیکٹیریا سے پھیلنے والے بعض امراض میں خاطر خواہ کمی آ جائے گی۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے  کہ جمعہ کے روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔ تا ہم چترال، سوات اوردیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ /ہلکی دھند کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم  کشمیرمیں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں