ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا ہو گیا،اسٹیٹ بینک نے  وجہ بتا دی

Dollar vs Pakistani Rupee, city42 , Inter Bank currency exchange rates, State Bank of Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  انٹربینک میں آج ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔وپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں کمی آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 84 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ایک روزہ کمی کے بعد  ہی ڈالر کی قدر میں پھر سے اضافہ  کی وجہ سٹیٹ بینک نے یہ بتائی ہے کہ ڈالر کی  طلب  بڑھی ہے جس کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی  ہے۔

جمعرات کے روز سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا  ہے اور  مارکیٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 79 پیسے کا ہوگیا ،یورو 5 پیسے کمی سے 300.20 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 52 پیسے  سستاہوکر 360.67 روپے ،یو اے ای درہم 8 پیسے اضافے سے 75.97 روپے ،سعودی ریال 9 پیسے اضافے سے 74.16 روپے پر آگیا۔

زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی

سٹیت بینک کی ہفتہ وار رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اس ہفتے پاکستان میں  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر  1.80 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.04 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 97 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 9.42 کروڑ ڈالر کمی ہوئی،مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 اکتوبر تک 16.01 ارب ڈالر پر آگئے ۔