لاہور میں 15330 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے 

24 Oct, 2024 | 08:50 PM

 عابد چوہدری:   رواں سال ابتک شہریوں سے 1012 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ 14318 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہورمیں  شہری سستی سواری سے بھی محروم  ہوگئے ۔تقریبا  15330 شہریوں کی  موٹر سائیکل چھینی یا چرائی گئی ۔پولیس ذرائع کےمطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدرڈویژن249مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کی202وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر،سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 186 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویژن سے 161، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 144 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی 70 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چرانےکی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2894 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ کینٹ ڈویژن 2651 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے2612 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔صدر ڈویژن سے 2393، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 2090 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔سول لائنز ڈویژن میں 9 ماہ کے دوران1678 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔لاہور پولیس نے روایتی کارروائیاں کرتےہوئےوارداتوں کے مقدمات درج کر لیے۔مگرملزمان ہاتھ آئے اورنہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوسکیں۔

مزیدخبریں