سستا ترین آئی فون کب مارکیٹ میں آئے گا،  نئی لیک سامنے آ گئی

24 Oct, 2024 | 07:48 PM

Waseem Azmet

سٹی42: آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل اپنا سستا ترین آئی فون کب لا رہی ہے، ایک لیک سے تاریخ کا پتہ چل گیا ہے۔

 امریکہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے سستے ترین آئی فون ایس ای 4 کی تیاری کے حوالے سے کافی عرصے سے رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔ اب ایک لیک میں بتایا گیا کہ ایپل کا سستا ترین آئی فون  ایس ای 4 کو 2025 کی اولین سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔

آئی فون ایس ای (2022) کی جگہ لینے والے نئے آئی فون کا ڈیزائن بھی پہلے سے مختلف ہونے کا امکان ہے۔

 ایپل کے نئے سستے ترین آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آ چکی ہے جسے کنزیومرز نے عام طور پر سراہا ہے۔
اب تک سامنے آنے والی  لیکس کے مطابق یہ نیا آئی فون ایس ای بنیادی طور پر آئی فون 14کے ڈیزائن پر مبنی ہوگا یعنی اس میں ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا اور  اس میں فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ کیا جائے گا۔

نئی لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون ایس ای 4 کی پروڈکشن دسمبر میں شروع کیے جانے کا امکان ہے جس کے کچھ ہی ہفتے بعد یہ مارکیٹ مین فروخت کیلئے دستیاب ہو گا۔

ایپل کی ڈیوائسز کے حوالے سے ماضی میں صحیح باتیں بتانے کی شہرت رکھنے والے تجزیہ نگار منگ چی کیو نے بتایا کہ دسمبر میں پروڈکشن شروع کی جائے گی اور مارچ تک اسے صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

گزشتہ  لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4  میں 48 میگا پکسل کیمرا ہوسکتا ہے۔  گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں اس کا ڈسپلے بڑا ہوگا اور فون میں 6.06 انچ کی اسکرین ہو گی۔

خیال رہے کہ ابھی آئی فون ایس ای (2022) اس کمپنی کا سستا ترین فون ہے، جو 429 ڈالرز میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں