ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کینسر ہسپتال منصوبے  کے لیے نجی فرمز سے ٹینڈر طلب

نواز شریف کینسر ہسپتال منصوبے  کے لیے نجی فرمز سے ٹینڈر طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری: نواز شریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے اقدامات تیز کردیے گئے ۔پنجاب حکو مت نے نجی فرمز سے ٹینڈر طلب کرلئے۔

حکومت پنجاب نے  نواز شریف کینسر ہسپتال کے منصوبے کیلئے پرائیویٹ فرم کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ نواز شریف کینسر ہسپتال کس طرز پر چلایا جائے گا ، پرائیویٹ فرم بزنس ماڈل وضع کرے گی ۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال ، انمول اور کینسر کیئر ہسپتال کے ماڈل کو سٹڈی کرکے پرائیویٹ فرم حکومت کو نواز شریف کینسر ہسپتال چلانے سے متعلق رہنمائی فراہم کرے گی ۔ نواز شریف کینسر ہسپتال منصوبے کیلئے پرائیویٹ فرمز سے پیشکش طلب کر لی گئی ہیں ۔ پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے پرائیویٹ فرم کی خدمات لی جائیں گی، پرائیویٹ فرمز سے 7 نومبر تک پیشکش طلب کی گئی ہیں ۔