ڈینگی سے  آج پھر سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچ گئے 

24 Oct, 2024 | 07:15 PM

 زاہد چوہدری : ڈینگی  پر قابو نہ پایا جاسکا،24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 10 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے 129 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے اعدادو شمار جاری کردیئے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے 129 کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ ایک ہفتے میں صوبے میں ڈینگی بخار کے 779 اور رواں سال اب تک 4657 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

مزیدخبریں