لاہور چیمبر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا الزام ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

24 Oct, 2024 | 06:57 PM

 شہزاد خان :لاہور چیمبر الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ڈی جی ٹی او کا فیصلہ سامنے آگیا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم  دے دیا

 ڈی جی ٹی  او نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 7دن قبل دونوں فریقین کو مطلع کرنا ہوگا،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور دونوں فریقین ووٹوں کی گنتی پر موجود ہوں گے،الیکشن کمیشن آفیسر یا ایجنٹس کے دستخط والے بیلٹ پیپر گنتی کیلئے قابل قبول ہونگے،سیکرٹری جنرل لاہور چیمبر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی تاریخ طے کرینگے

لاہور چیمبر کے الیکشن کیخلاف اپیل کے حوالے سے عہدیداران نے  پریس کانفرنس کی  جس میں صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان 
نائب صدر شاہد نذیر چودھری سمیت لاہور چیمبر کے دیگرعہدیداربھی موجودتھے
میاں ابوذرشاد  صدر لاہور چیمبر نے کہا ڈی جی ٹی او نے الیکشن کیخلاف اپیل پر لاہور چیمبر کے حق میں فیصلہ دیا،بیلٹ پیپر پر الیکشن کمشنر کے نامزد افسر کے دستخط درست قرار دیئے گئے،عہدیداران کا کہنا تھا کہ انتخابات میں شفافیت کو تسلیم کیا گیا،انصاف پر مبنی فیصلہ کامیابی کی کنجی ہیں،لاہور چیمبر ہمیشہ اپنے اراکین کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم رہے گا۔

مزیدخبریں