اسرائیل ایک اور سات اکتوبر سے بچ گیا؟

24 Oct, 2024 | 06:35 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کی جانب سے زیر زمین سرنگوں کے ذریعے حملہ کرنے کے منصوبے کا پردہ فاش کیا جس میں جیپ  گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، راکٹ اور میزائل  استعمال ہوناتھے، فرانسیسی نشریاتی اداروں CNews اور Europe 1 کو بتایا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو اس طرح کا حملہ 7 اکتوبر 2023  کے حماس کے حملے سے زیادہ تباہ کن ہوتا۔ 

نیٹ ورکس کی طرف سے فراہم کردہ  فرنچ  زبان سے کئے گئے  ترجمہ کے مطابق، نیتن یاہو نے کہا، "سرحد سے ایک سو میٹر، دو سو میٹر کے فاصلے پر ہمیں سرنگیں   ملیں جہاإ اسرائیل پر حملے کی تیاریاں ہو رہی تھیں، یہ حملہ 7 اکتوبر سے بھی بڑا حملہ تھا۔" 

جیپوں کے ساتھ، موٹر سائیکلوں کے ساتھ، راکٹوں کے ساتھ، میزائلوں کے ساتھ۔ وہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔"

نیتن یاہو نے اس ماہ کے شروع میں فرانسیسی روزنامے لی فگارو کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیروں میں روسی جدید فوجی ہارڈ ویئر ملے ہیں۔

مزیدخبریں