ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ایک اور سات اکتوبر سے بچ گیا؟

Netanyahu , Israel Hezbollah war, Hezbollah plan busted, another october seven like attack ,
کیپشن: سات اکتوبر 2023 کو حماس کے کچھ سو مسلح کارکنوں نے موٹر سائیکلوں، جیپوں پر سوار ہو کر اسرائیل کا بارڈر کئی جگہوں سے کراس کیا اور قریبی آبادیوں میں گھس کر نہ صرف قتل عام کیا بلکہ ریپ جیسے جرائم بھی کئے اور سینکڑوں اسرائیلی شہریوں کو اغوا کر لیا۔ چند گھنٹوں کے اس ایڈونچر کی قیمت سارے فلسطین کو  (آسٹریلیا کے ایک غیر سرکاری گروپ کے مطابق) دو لاکھ فلسطینیوں کی موت کی صورت میں ادا کرنا پڑی تھی۔ اوپر تصویر 7 اکتوبر 2023 کو لی گئی جس میں یرغمالیوں کو غزہ لے جاتی ایک جیپ دکھائی دے رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا کہ اسرائیل نے حزب اللہ کی جانب سے زیر زمین سرنگوں کے ذریعے حملہ کرنے کے منصوبے کا پردہ فاش کیا جس میں جیپ  گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، راکٹ اور میزائل  استعمال ہوناتھے، فرانسیسی نشریاتی اداروں CNews اور Europe 1 کو بتایا کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو اس طرح کا حملہ 7 اکتوبر 2023  کے حماس کے حملے سے زیادہ تباہ کن ہوتا۔ 

نیٹ ورکس کی طرف سے فراہم کردہ  فرنچ  زبان سے کئے گئے  ترجمہ کے مطابق، نیتن یاہو نے کہا، "سرحد سے ایک سو میٹر، دو سو میٹر کے فاصلے پر ہمیں سرنگیں   ملیں جہاإ اسرائیل پر حملے کی تیاریاں ہو رہی تھیں، یہ حملہ 7 اکتوبر سے بھی بڑا حملہ تھا۔" 

جیپوں کے ساتھ، موٹر سائیکلوں کے ساتھ، راکٹوں کے ساتھ، میزائلوں کے ساتھ۔ وہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔"

نیتن یاہو نے اس ماہ کے شروع میں فرانسیسی روزنامے لی فگارو کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیروں میں روسی جدید فوجی ہارڈ ویئر ملے ہیں۔