ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے کا سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ون ونڈو سیل کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ون ونڈو سیل کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:  ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے  سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر ون ونڈو سیل کا دورہ کیا اورفسلٹیشن سنٹر میں آئی یومیہ درخواستوں کا جائزہ لیا
ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے موصول یومیہ سفٹڈ ،نان سفٹڈ فائلوں پربریفنگ دی،طاہر فاروق نے این او سی، کمپلیشن سرٹیفکیٹ کیلئے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا،ڈی جی ایل ڈی اے نے آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کیلئے درخواستوں کا بھی جائزہ لیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہفیسلٹیشن سنٹر میں ابھی تک آن لائن 1197 درخواستیں موصول کی جا چکی  ہیں ۔ چالان جمع کرانے والے 483 افراد کے بلڈنگ پلان جاری کیے جا چکے ہیں۔

 ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف ٹاؤن پلانرز کو کمرشل نقشوں کی پراگریس بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کمرشل املاک کی نقشوں کی منظوری پر رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کو 48 گھنٹوں میں یقینی بنایا جائے،ڈی جی ایل ڈی اے
چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے