قطر ایئرویز نے ایران، عراق اور لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دیں

24 Oct, 2024 | 05:37 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  قطر ایئرویز نے ایران، عراق اور لبنان کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔

قطر ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران، عراق اور لبنان کے لیے پروازیں معطل کر رہi oy.   اور بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران پر متوقع اسرائیلی حملے کے درمیان اردن کے لیے پروازیں محدود کر رہی ہے۔

قطر ائیر ویز کے آج جمعرات کے روز ریلیز کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قطر ایئرویز نے عراق، ایران اور لبنان کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

قطر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی لیڈنگ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے پروازیں دن کی روشنی تک محدود ہوں گی۔

مزیدخبریں