ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں428فیصداضافہ

کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں428فیصداضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری : ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ،رواں  سال  کم عمر ڈرائیورز کو 2 لاکھ 83 ہزار 153 چلان ٹکٹ جاری کردیے گئے 
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک  نے  کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کاحکم دیا ہے ۔ ترجمان  ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیورز کو 2 لاکھ 83 ہزار 153 چلان ٹکٹ جاری ہوئے ۔ رواں سال کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں428فیصداضافہ دیکھنے کو ملا ، رواں سال کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 80 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی گئیں ۔ 53ہزارسےزائدوالدین سےبیان حلفی لیاگیاکہ بچوں کوڈرائیونگ کی اجازت نہیں دینگے۔کم عمر ڈرائیورز کو 2ہزارکا چالان ،موٹر سائیکل بند ، بیان حلفی جیسی سختیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا  ہے ۔ 

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک فاران بیگ کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور اپنے بچوں کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔