عابد چوہدری :پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کردیا ،مختلف وارداتوں میں مطلوب 1لاکھ 84 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کرلیے
پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل ہے ۔ مختلف وارداتوں میں مطلوب 1لاکھ 84 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کرلیے ، ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب1لاکھ896اشتہاری مجرمان گرفتارہوئے ،55ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 5021 اور بی کیٹیگری کے 51778 عدالتی مفروران شامل ہیں ۔ دوران آپریشنز 26 ہزار سے زائد عادی مجرم بھی گرفتار ہوئے ۔ سنگین جرائم میں مطلوب 84سےزائداشتہاریوں کوبیرون ممالک سےگرفتارکرکےپاکستان منتقل کیاگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 57 ہزار سے مجرمان گرفتار کئے گئے ،آئی جی پنجاب نے کامیاب کارروائیوں پرپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کریک ڈاؤن مزیدتیزکرنیکاحکم دیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ مؤثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں