موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

24 Oct, 2024 | 04:25 PM

 عابد چوہدری :پولیس ریسپانس یونٹ نے موٹر سائیکل چوروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا 
نواب ٹاؤن پولیس ریسپانس یونٹ نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا،ٹیم نے ٹھوکر کے قریب 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان گارڈن ٹاؤن سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوئے تھے،موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 3265/24 تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج ہے،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، مختلف ٹولز برآمد ہوئے ۔ملزمان اکرم، امتیاز  کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا 

مزیدخبریں